You are here
Home > پا کستا ن > خاتون اول کی ہمشیرہ ’’مریم ریاض وٹو ‘‘ کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا’’ کورڈینیٹر‘‘ کیوں تعینات کیا گیا؟ ترجمان HECنے واضح کر دیا

خاتون اول کی ہمشیرہ ’’مریم ریاض وٹو ‘‘ کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا’’ کورڈینیٹر‘‘ کیوں تعینات کیا گیا؟ ترجمان HECنے واضح کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوارڈینٹر تعینات کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن میں تعینات کر دیا گیا۔

مریم ریاض وٹو کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا کورڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم ریاض وٹو کو ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ کے عوض تعینات کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق مریم ریاض وٹو پاکستان آنے سے قبل یو اے ای میں یونیورسٹی آف یونائیٹڈ عرب ایمریٹس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔

اس حوالے ترجمان ایچ ای سی کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔ترجمان ایچ ای سی کے مطابق مریم ریاض وٹو کی تعیناتی قابلیت پر ہوئی۔


Top