You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد! پرویز رشید نے بڑا قدم اُٹھا لیا

سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد! پرویز رشید نے بڑا قدم اُٹھا لیا

لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ہے۔

ن لیگی رہنما پرویز رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے ایپل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تصدیق شدہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

 گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ اس کی آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔


Top