You are here
Home > پا کستا ن > ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کارکن اب یہ کام کریں۔۔۔!!! مریم نواز نے کیا پیغام جاری کردیا؟ تازہ ترین خبر آ گئی

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کارکن اب یہ کام کریں۔۔۔!!! مریم نواز نے کیا پیغام جاری کردیا؟ تازہ ترین خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کےنام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ۔ عوام نے شیر  کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اب اس فیصلے کی حفاظت باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا  کہ ووٹ چور حکومت آپ کا ووٹ چوری کرنے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی جیت ان کے لئے موت سے بد تر ہے۔ ان چوروں کو آپ نے ہر حال میں روکنا ہے اور ان پر کڑی نظر رکھنی ہے۔

مریم نواز نے کارکنوں کو ہدایت جاری کی کہ  وہ ووٹوں کی گنتی اور بیلٹ باکس کی ترسیل کے دوران نہ صرف پولنگ سٹیشنز پہ رہیں بلکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران بھی ریٹرننگ افسرز کے دفاتر تک پہرہ دیں اور جب تک تمام فارمز 45 اور فائنل رزلٹ نہیں مل جاتا برائے مہربانی اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔


Top