You are here
Home > پا کستا ن > کوکنگ آئل کے بعد گھی کی قیمت میں بھی 48 روپے فی کلو کا اضافہ! شہری چلا اُٹھے

کوکنگ آئل کے بعد گھی کی قیمت میں بھی 48 روپے فی کلو کا اضافہ! شہری چلا اُٹھے

 اسلام آباد( نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا. یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایک لیٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ تک اضافہ ہو گیاہے۔ جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا۔


Top