You are here
Home > پا کستا ن > JKTاِن ایکشن! جہانگیر ترین اپنا جہاز لے کر کہاں جا پہنچے؟ اپوزیشن تلملا اُٹھی

JKTاِن ایکشن! جہانگیر ترین اپنا جہاز لے کر کہاں جا پہنچے؟ اپوزیشن تلملا اُٹھی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہو چکے ہیں۔گذشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ نے جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین سے رابطہ کیا اور ان سے مدد مانگی ۔ حفیظ شیخ کے رابطے کے بعد جہاں جہانگیر ترین نے انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی وہیں وہ حفیظ شیخ کو جتوانے کے لیے متحرک بھی ہو گئے ۔تاہم یہ بات ن لیگ سمیت اپوزیشن جماعتوں کو کھٹکھنے لگی ہے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے اور ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔پرویز رشید کی آواز تو سٹیس کو کے خلاف آواز ہے اس لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر رہی ہے۔وہ پیسے جمع کرانے کے لیے تیار تھے۔

کچھ لوگ پرویز رشید کو سینٹ میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔فیصل واوڈا کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا،یہ 2000 میں ایک ٹیکسی پر پھرتا تھا۔انہوں نے مزید کہا جہانگیر ترین آج جہاز لے کر فیصل آباد پہنچنے وہ کس کے کہنے پر متحرک ہو ئے اس کا پتہ لگانا ہو گا۔


Top