You are here
Home > پا کستا ن > پی ڈی ایم کن لوگوں کو آگے لا رہی ہے ؟ علی محمد خان نے عبرت ناک انجام کی پیشگوئی کرتے ہوئے شاندارمشورہ دےدیا

پی ڈی ایم کن لوگوں کو آگے لا رہی ہے ؟ علی محمد خان نے عبرت ناک انجام کی پیشگوئی کرتے ہوئے شاندارمشورہ دےدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملک علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے ایک پتہ کھیل رہی ہے، ایک نااہل شخص کو آگے لایا جارہا ہے۔ یوسف رضا گیلانی اور شاہدخاقان عباسی اپنے حلقے سے انتخابات نہیں جیت سکے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے ایک صدر کو بچانے کے لیے  سوئس بینک کو خط نہیں لکھا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ  میں نے تو پیسوں کے کوئی بیگ نہیں دیکھے، اٹارنی جنرل نے پیسوں کےبیگ کی بات کی ہے  تو وہ جانتے ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ خریدو فروخت کرنے والے سینیٹ کے ادارے کا نام بدنام کرتےہیں ۔

علی محمد کا کہنا تھا کہ ہم تو شروع سے ہی کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ الیکشن اوپن ہو جبکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی والے بھی میثاق جمہوریت کے وقت سینیٹ الیکشن میں ترمیم کرنا چاہتےہیں۔خرید و فروخت کرنے والے سینیٹ  کے ادارے کا نام بدنام کرتے ہیں ۔ آج ہم ترمیم کی بات کررہے ہیں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔


Top