You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ الیکشن :الیکشن کمیشن نے انتخابات شفاف بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

سینیٹ الیکشن :الیکشن کمیشن نے انتخابات شفاف بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب  ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ بیان حلفی میں امیدوار ٹکٹ پر پیسے نہ لینے کی یقین دہانی کرائے گا،پارٹی ٹکٹ سے متعلق رقم دی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ امیدوارووٹ کی خرید وفروخت کیلئے پیسے کا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے گا،کرپٹ پریکٹس، آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کابیان حلفی جمع کرائے گا۔الیکشن کمیشن کوکسی بھی طرح کے اکاﺅنٹ کی تحقیقات کی اجازت دے گا۔

بیان حلفی پر امیدوار کے دستخط، انگوٹھے کے نشان اور شناختی کارڈ نمبردرج ہوگا،الیکشن کمیشن نے کہاکہ بیان حلفی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ جمع کرائے گا ۔


Top