You are here
Home > پا کستا ن > وہ رہنماء جسے پی ٹی آئی نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا اُسے دوسری جماعت نے ٹکٹ جاری کر دیا، بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

وہ رہنماء جسے پی ٹی آئی نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا اُسے دوسری جماعت نے ٹکٹ جاری کر دیا، بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک اںصاف کی طرف سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کے بعد بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی بڑی کاروباری شخصیت عبدالقادر کو سینیٹ انتخاب کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ عبدالقادر کے لیے ’پیراشوٹر‘ کا لفظ استعمال نہیں ہونا چاہیے ، کیوں کہ عبدالقادر کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ 2004ء سے بلوچستان سے سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں جب کہ پیراشوٹر تو ایک عجیب لفظ ہے جو حال ہی میں پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا گیا، اگر آپ سینیٹ کی تاریخ دیکھیں تو پھر ہر کوئی پیراشوٹر ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عبدالقادر سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی اور بی اے پی کے مشترکہ امیدوار تھے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے ان سے ٹکٹ واپس لینے کے بعد اب وہ بلوچستان سے بی اے پی کے ٹکٹ پر سینیٹ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ، بی اے پی نے منظم طریقے سے انٹرویز کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ دیے۔


Top