You are here
Home > پا کستا ن > حکومت کو زبردست دھچکا! یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

حکومت کو زبردست دھچکا! یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ اُمیدوار وسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ اُمیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز اس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افیسر ظفر اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کر دیا۔


Top