
نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں جے یو آئی اور ن لیگی کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج نوشہرہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے میں اتحادی جماعتوں کے کارکنان آپس میں ہی لڑے پڑے ۔
حکومت کیخلاف قائم کیا جانے والا اتحاد رہنماؤں کی باہمی رضا مندی سے بنایا گیا ہے تاہم اس میں کارکنان کا آپس میں اتحاد مشکل ہی نظر آتا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے دوران کارکنان لڑ پڑے، پہلی قطار میں بیٹھنے کیلئےپاکستان مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی، جس کے بعد کارکنوں کو چھڑانے کے لیے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا ۔