You are here
Home > پا کستا ن > سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، وفاقی کابینہ نے فیصلہ سنا دیا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، وفاقی کابینہ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا  اہم اجلاس ہوا۔ کابینہ نے  وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  کابینہ کے اجلاس میں سول ایوی ایشن رولز 1994 پر نظرثانی کےلیے  بورڈ کی تشکیل کا معاملہ موخر کیا گیا ہے،  جبکہ   پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ نے  فیڈرل سروس ٹریبونل کراچی کیمپ کےلیے زمین کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی اور  ادارہ جاتی اصلاحات پر قائم کابینہ کمیٹی کے 4 فروری کےفیصلوں کی  بھی توثیق کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی کی تقرری کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ  کابینہ نے تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کے لیے رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ۔


Top