You are here
Home > پا کستا ن > ہم نہیں مانتے ۔۔۔ طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر ، حکومت کے لیے ایک اور بڑی مشکل کھڑی کر دی گئی

ہم نہیں مانتے ۔۔۔ طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر ، حکومت کے لیے ایک اور بڑی مشکل کھڑی کر دی گئی

لاہور(ویب  ڈیسک ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلبا نے  پنجاب بھر کے کیمپسز میں  آن لائن امتحانات کے لیے کالج روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یونیورسٹی گیٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ آن لائن پڑھائی کے بعد اب امتحانات بھی آن لائن لیے جانے چاہیے۔انتظامیہ نے 20 روز قبل امتحانات آن لائن لینے کا کہااور گذشتہ روز ان کیمپس امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔احتجاج کے باعث کالج روڈ،ٹاون شپ،گرین ٹاون اور دیگر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اورگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔


Top