You are here
Home > پا کستا ن > زیر آب کیبلز میں خرابی! پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کے لیے بڑی خبر

زیر آب کیبلز میں خرابی! پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) زیر آب کیبلز میں خرابی پیدا ہونے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان پیدا یو گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ مصر میں ابو تلات کے قریب بین الاقوامی زیر آب کیبلز سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پاکستان بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے یورپ کی جانب سے ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 5 کیبل سسٹم میں بین الاقوامی کنیکٹیویٹی میں سروس میں سست روی سے آگاہ کیا ۔ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں یہ سست روی زیر آب کیبل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے آئی۔

پی ٹی اے کے مطابق مصر میں بین الاقوامی ہم منصبوں کے ذریعے جلداز جلد اس خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے بعد ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹس زیر گردش تھیں کہ پاکستان میں صارفین کو بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی زیر آب کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای میں خرابی پیش آئی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورپاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ایسی کسی خرابی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو بیرونی دنیا سے انٹرنیٹ کے ذریعے جوڑنے والی کیبلز کی تعداد 6 ہے، دو کا ذکر تو اوپر ہوچکا ہے جبکہ دیگر چار میں ٹی ڈبلیو 1 (TW1)، ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 3 (SEMEWE3)، ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 5 (SEMEWE5) اور AAE1 شامل ہیں۔


Top