You are here
Home > پا کستا ن > ’’ ہمیں ضرورت نہیں کہ سب بچوں کے والدین بن جائیں۔۔۔‘‘ لڑکیوں کے کالجز میں جینز پہننے پر پابندی کا معاملہ، فواد چوہدری نے مخالفت کر دی

’’ ہمیں ضرورت نہیں کہ سب بچوں کے والدین بن جائیں۔۔۔‘‘ لڑکیوں کے کالجز میں جینز پہننے پر پابندی کا معاملہ، فواد چوہدری نے مخالفت کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جینر پہننے پر پابندی کی مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں ضرورت نہیں ہم سب کے بچوں کے ماں باپ بن جائیں، عبایا لینے والے عبایا لیں، جینز پہننے والے جینز پہنیں، ہمیں کسی پر پابندی نہیں لگانی چاہئیے۔

راولپنڈی کی نجی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی کو عدالتوں کی وجہ سے دھچکا لگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2014ء کے عدالتی فیصلوں کے باعث ڈیجیٹل کمپنیوں نے ہمارا تعلق خراب ہوا جب کہ پی ٹی اے نے ٹکٹ ٹاک پر پابندی لگا دی،جب تک ریاستی پالیسیاں نہیں بدلیں گی ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی آزادی انسان کی زندگی تباہ بناتی ہے۔کام وہ کریں جو آپ پسند کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جسے پڑھنے کا شوق ہے وہ پڑھیں جسے ویڈیو کا شوق ہے وہ ویڈیو کھلیں گے، وہ دور گئے کہ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب ۔


Top