You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگ گیا! معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ تک جا پہنچا، عدالت کا بڑا حکم

عمران خان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگ گیا! معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ تک جا پہنچا، عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگ گیا، شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی نے ان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگاتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،عمران خان کے پڑوسی عظمت اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیراز عظیم کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔

درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیر نے کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم کے بھانجے بنی گالا میں زمین ہتھیا رہے ہیں۔پولیس اور انتظامیہ عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پرکام سے روک دیا ہے۔

 درخواست گزار کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو اور پولیس کو عظمت اللہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس انتظامیہ اور عمران خان کے بھانجے کو نوٹس جاری کر دئیے۔


Top