You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ الیکشن : ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں اختلافات، شاہدخاقان عباسی نے کس کو ‏سینیٹ ٹکٹ دینےکی مخالفت کر دی؟ بڑا سیاسی تہلکہ

سینیٹ الیکشن : ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں اختلافات، شاہدخاقان عباسی نے کس کو ‏سینیٹ ٹکٹ دینےکی مخالفت کر دی؟ بڑا سیاسی تہلکہ

لاہور(ویب ڈیسک)دیگر جماعتوں کی طرح سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ ‏

ن لیگ نے اپنے ہی چیئرمین کی پارلیمانی سیاست کو ختم کر دیا۔ شاہدخاقان عباسی نے راجہ ظفر الحق کو ‏سینیٹ ٹکٹ دینےکی مخالفت کر دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاست اور سیاسی اقدار تبدیل ہوچکے راجہ ظفرالحق کی جگہ نہیں، ‏ظفرالحق نے اپنے بیٹےمحمدعلی راجہ کیلئےسینیٹ ٹکٹ مانگالیکن نہیں دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنما نے ظفرالحق کی عمر کی وجہ سے ان کی مخالفت کی۔

مسلم لیگ ن نے پارٹی چیئرمین کو سینیٹ ٹکٹ الاٹ نہ کیا، چیئرمین ن لیگ راجہ ظفرالحق کیساتھ ساتھ ‏‏محمدزبیربھی سینیٹ سیٹ سے محروم ہوگئے۔

ن لیگ کےپارٹی آئین کےمطابق چیئرمین کاعہدہ آئینی ہے، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، نوازشریف ‏‏پارٹی قائدہیں جبکہ آئینی چیئرمین کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔


Top