You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز:موٹروے بند کر دی گئی

بریکنگ نیوز:موٹروے بند کر دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک )موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق  موٹروے شہریوں  کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے۔  قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے۔ شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔شہری غیر ضروری سفر ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں،موٹروے پولیس  ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں ۔


Top