
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 159.27روپے پرتھی جبکہ آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 159.54روپے پرپہنچ گئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر کی قیمت میں مزید27پیسے کا اضافہ ہوا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 45پیسے کا اضافہ ہوا تھا ، اس طرف صرف دو دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں72پیسے کا اضافہ ہوچکاہے ۔