You are here
Home > پا کستا ن > یوسف رضا گیلانی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں! سینیٹ انتخابات لڑنا مشکل ہوگیا، سابق وزیر اعظم کو بڑا جھٹکا

یوسف رضا گیلانی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں! سینیٹ انتخابات لڑنا مشکل ہوگیا، سابق وزیر اعظم کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے۔

 منگل کو پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگادیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

 درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔‎


Top