You are here
Home > پا کستا ن > زارا نعیم کی کامیابی پر حکومت بھی خوش! شاندار قدم اُٹھا لیا، پاکستانیوں کا مطالبہ پورا ہوگیا

زارا نعیم کی کامیابی پر حکومت بھی خوش! شاندار قدم اُٹھا لیا، پاکستانیوں کا مطالبہ پورا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار اکاؤنٹنگ کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کا فخر بن گئی ہیں۔

 لاہور سے تعلق رکھنے والی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی طالبہ زارا نعیم نے دسمبر 2020ء میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مذکورہ امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے تعلیم حاصل کر نے کے بعد اس امتحان میں حصہ لیا اور لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے ٹاپ کر کے اپنی کامیابی سے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔منفرد اعزاز حاصل کرنے پر نہ انہیں سوشل میڈیا پر نہ صرف صارفین بلکہ وفاقی وزراء کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

زارا نعیم کی اس کامیابی پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مبارکباد دی اور کہا کہ زارا نعیم کا ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ٹاپ کرنا قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے زارا انعیم ڈار کی تصویر شئیر کر کے ان کی کامیابی کو سراہا گیا اور اسے پاکستان کے لیے ’قابل فخر لمحہ ‘ قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے زارا نعیم کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ زارا انعم پر فخر ہے،ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ثابت ہوا کہ پاکستانی لڑکیوں کو برابر کا موقع ملے تو دنیا میں کسی کو بھی ہرا سکتی ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زارا نعیم کو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکاؤنٹنگ کے امتحان کو دنیا میں بہت مشکل تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ محنت اور عرق ریزی درکار ہوتی ہے۔


Top