You are here
Home > پا کستا ن > وہی ہوا جس کا خدشہ تھا! متعدد حکومتی اراکین کا یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کو امکان، حکومت کی شکست کے آثار نمایاں ہونے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا! متعدد حکومتی اراکین کا یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کو امکان، حکومت کی شکست کے آثار نمایاں ہونے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزہ کار رانا عظیم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کسی طور کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف اور صرف یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں جتوانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 رانا عظیم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندر کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں اسی لیے کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ اُن کو جی ڈی اے سے ووٹ مل جائے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی جی ڈی اے سے رشتہ داری ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک میں دعویٰ کیا گیا کہ نو ووٹ حکومت کی سائیڈ سے لے لیں گے۔ ایک پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہیں جو لندن جا کر واپس آئے تھے ، اُن سے بھی یوسف رضا گیلانی کی قریبی عزیز داری بن جاتی ہے ، وہاں سے بھی پی ٹی آئی کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ووٹ لیں گے۔

تیسرا یوسف رضا گیلانی کو پی ٹی آئی میں موجود کچھ سید زادوں کے ووٹ بھی حاصل ہوں گے اور جب ان ووٹوں کی فہرست بنائی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ کُل نو سے گیارہ ووٹ بنتے ہیں۔

رانا عظیم نے کہا کہ زرداری صاحب نے ایک گیم چلائی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو اُمیدوار نامزد کر کے مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی حمایت حاصل کر لی جائے ۔ پیپلز پارٹی کی یہی حکمت عملی ہے کہ اپنا بندہ منتخب کروا لیا جائے۔

 زرداری صاحب بہترین کھیل رہے ہیں ، حکومت اپنے پتے کیسے شو کرتی ہے یہ حکومت پر ہے ، حکومت کو کوئی ایسا کھیل کھیلنا ہو گا کہ ان کے ووٹ بچ جائیں۔ حکومت بھی یہی سمجھتی ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی جیت جاتے ہیں تو پھر یہ حکومت کے لیے بھی یہ ایک چیلنج ہے ۔ میرے پاس یہ اطلاع ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی جیت بھی گئے تو تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:


Top