You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز:حکومت مخالف تمام احتجاجی مظاہرے منسوخ۔۔۔!!! پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو ہدایت کر دی

بریکنگ نیوز:حکومت مخالف تمام احتجاجی مظاہرے منسوخ۔۔۔!!! پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو ہدایت کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 اور 27 فروری کے احتجاجی مظاہرے منسوخ کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں ملک میں ہونے والی سینیٹ الیکشن اور اپوزیشن کے لانگ مارچ کے پیش نظر 23 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا جب کہ 27فروری کو بلوچستان کے علاقہ خضدار میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کلے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تمام پارٹیوں کو لانگ مارچ کی تیاریاں تیزکرنےکی ہدایت کی گئی ، انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیزکریں۔

دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی، خفیہ رائے شماری سے اپوزیشن کے پرندے اڑیں گے،اگر کسی کے پاس اور بھی ویڈیو ہے تو وہ شیئر کرے ، انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فوکس سینیٹ الیکشن پر ہے، انتخابی اصلاحات کا بل ہم نے پارلیمنٹ میں بھیجا ہوا ہے، اپوزیشن اگر ساتھ دے گی تو اچھی بات ،لیکن ہر بات پر اپوزیشن کی طرح منہ پھیلا کرنہیں بیٹھ سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کسی کے پاس اور بھی ویڈیو ہے تو وہ شیئر کرے ،الیکشن میں خفیہ ووٹنگ میں لوگ بکتے ہیں،حکومت کے نہیں اپوزیشن کے لوگ ہی اڑا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان دھرنے کی بجائے نیب کو جواب دیں گے، مولانا فضل الرحمان کی پہلے بھی کوئی بات پوری نہیں ہوئی ، آئندہ بھی پوری نہیں ہوگی، انشاء اللہ اب آگے دیکھتے ہیں، مہنگائی اور پی ڈی ایم ایک ہی چیز ہے، دونوں سے لڑنا پڑے گا،سابق ادوار میں آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کیے گئے، اس وقت ملک میں 10ہزار میگاواٹ بجلی سرپلس ہے،مہنگے معاہدوں کی وجہ سے 6روپے اضافہ کرتے لیکن اب بھی صارفین سے بجلی کی آدھی قیمت لے رہے ہیں۔


Top