You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان کے ساتھ تھا اور آج ۔۔۔۔تحریک انصاف کی طرف سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادرکا ناقابل یقین ردعمل سامنے آگیا

عمران خان کے ساتھ تھا اور آج ۔۔۔۔تحریک انصاف کی طرف سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادرکا ناقابل یقین ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ نشست کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ٹکٹ واپس لیے جانے پر  امیدوار  عبدالقادر کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں  نےکہا ہےکہ  پارٹی کے فیصلےکوکھلے دل سےتسلیم کرتے ہیں، عمران خان پر جان بھی قربان ، ان کے ساتھ تھا اور ہوں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے بتایا کہ  کوئٹہ میں پیدا ہوا، تعلیم اور کاروبار بھی یہیں کیا، لاہور میں پراجیکٹ لینے کی تردید کرتے ہوئے بولے کہ   کسی پر الزام لگاتے وقت کم ازکم ثبوت ضرور دیں۔عبدالقادر نے بتایا کہ وہ 2012 سے  پی ٹی آئی کےلاہور اور اسلام آباد کے جلسوں میں شرکت کرتےآ  رہے ہیں اور   دھرنوں میں لاجسٹک سپورٹ بھی  دی ، کوئی بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) میں میری شمولیت کے ثبوت دکھا دے،میں بی اے پی کا رکن نہیں ہوں ۔

یاد رہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے جس کے بعد پارٹی نے ان سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا ۔اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بتایا کہ پارٹی میں کارکنان کی سنی جاتی ہے، ٹکٹ واپس لے لیا ہے ۔


Top