You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی جیتیں گے یا نہیں؟ حیران کن پیشن گوئی کردی گئی

سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی جیتیں گے یا نہیں؟ حیران کن پیشن گوئی کردی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ  سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کو شکست  ہوگی ،ان کا کہناتھاکہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے۔

اعظم سواتی کے اس دعوے پر یوسف رضا گیلانی نے رد عمل میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں ، وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں۔

یادرہے کہ  پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور ان کےکاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ دو سابق وزرائے اعظم ہیں۔ سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ ہیں۔


Top