You are here
Home > پا کستا ن > 16 ویں چولستان جیپ ریلی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گاڑی ٹریک پر ڈال دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

16 ویں چولستان جیپ ریلی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گاڑی ٹریک پر ڈال دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رحیم یار خان(ویب ڈیسک)چولستان جیپ ریلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی اپنی گاڑی ٹریک پر لے آئے،عثمان بزدارنے ٹریک پرمہارت سے گاڑی چلائی،جیپ ریلی کے شرکاوزیراعلیٰ کی ڈرائیونگ میں مہارت کی تعریف کرتے رہے۔

چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021: وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar نے ٹریک پر گاڑی چلائی۔ ریلی کے شرکاء کا خوشگوار حیرت کا اظہار
"چولستان ڈیزاٹ ریلی نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ آئندہ اس ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیاجائے گا۔" وزیراعلی پنجاب pic.twitter.com/Qbm47HwcMJ
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) February 14, 2021

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ چولستان جیپ ریلی کوبین الاقوامی ایونٹ بنائیں گے،دنیابھرسے لوگ آئیں اورٹریک پراپنی مہارت دکھائیں،عثمان بزدارکا کہناتھا کہ اتنے اچھے ٹریک پرگاڑی بھگانے کااپنا ہی مزہ ہے۔

واضح رہے کہ 16 ویں چولستان ریلی کی بازی اس مرتبہ صاحبزادہ سلطان نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کرتے ہوئے مار لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ سلطان نے چولستا ن ریلی کا ٹریک تین گھنٹے اور 11 منٹ میں مکمل کرتے ہوئے میر نادر مگسی کو شکست سے دو چار کر دیاہے تاہم وہ دوسرے نمبر پر رہے ۔ میر نادر مگسی نے ریلی کے ٹریک کو تین گھنٹے اور 22 منٹ میں مکمل کیا ۔ تیسری پوزیشن جعفر عمران نے حاصل کی اور انہوں نے ٹریک کو تین گھنٹے 24 منٹ میں مکمل کیا ۔

Top