You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹ انتخابات میں لین دین کا معاملہ : ویڈیو جاری کرنے والے صحافی سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا گیا

سینیٹ انتخابات میں لین دین کا معاملہ : ویڈیو جاری کرنے والے صحافی سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2018 کے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل پر بنائی گئی وزراء کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے وزراء کمیٹی کی پہلی بیٹھک میں طریقہ کار طے کیا گیا۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ویڈیو اسکینڈل کی ہرسطح سے تحقیقات ہوں گی جبکہ  کمیٹی نے ویڈیو ریلیز کرنے والے صحافی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ لیک ویڈیو کا بھی فارنزک ہوگا۔

کمیٹی نے  رقم بانٹنے کی ویڈیو کے بارے میں براہ راست معلومات رکھنے والوں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔

وزراء کی کمیٹی چھان بین کرے گی کہ ووٹوں کی خریداری کا فائدہ کس نے اُٹھایا، ایم پی ایز کے ووٹوں کی خریداری کیلئے رقم کس نے مہیا کی۔

کمیٹی سفارشات پرالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے جبکہ کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


Top