
لاہور(ویب ڈیسک)سرکاری افسران نے پنجاب حکومت سےنئے موبائل فون مانگ لیے ہیں۔
سٹی 42 کے مطابق پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ( پی آئی ٹی بی) نے 115 نئے ماڈل کے موبائل فون خریدنے کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز مانگے ہیں ۔سمری کے مطابق افسران کے پاس پہلے سے موجود موبائل فون پرانے ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی پنجاب کے افسران کیلئے موبائل فونز خریدنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔