You are here
Home > پا کستا ن > میں پیسوں کی بنیاد پر الیکشن نہیں لڑتا بلکہ ۔۔۔ سینیٹ انتخابات کا دنگل، یوسف رضا گیلانی میدان میں اُتر گئے ، حکومت کے لیے بڑا چیلنج

میں پیسوں کی بنیاد پر الیکشن نہیں لڑتا بلکہ ۔۔۔ سینیٹ انتخابات کا دنگل، یوسف رضا گیلانی میدان میں اُتر گئے ، حکومت کے لیے بڑا چیلنج

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاکہناہے کہ پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں ،لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے،ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتا ۔

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب میں وزیراعظم کا امیدوار تھا تواپوزیشن کو 42 ووٹ ملے تھے ،42 ووٹ کے باوجودمیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا ،میں نے اپوزیشن سے ووٹ آف کنفیڈنس مانگاجو ملا،متفقہ وزیراعظم نامزدہواتھااپوزیشن نے بھی ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو 73 کاآئین دیا،قانون کی حکمرانی اورآئینی حقوق پریقین رکھتے ہیں، آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرینگے توکوئی تصادم نہیں ہوگا،پی ڈی ایم کے فیصلے ایک دوسرے کی رائے کے ساتھ ہوتے ہیں ،سابق وزیراعظم نے کہاکہ رات پارٹی کی طرف سے کہاگیا آپ نے درخواست دینی ہے ،ان کاکہناتھا کہ جہانگیرترین میرے عزیز ہیں ان سے متعلق کوئی بات نہیں کی ،میرا مخالف امیدوارکون ہے معلوم نہیں ،پی پی رہنما نے کہاکہ شیری رحمان پلوشہ خان خیرالنسامغل کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ۔


Top