You are here
Home > پا کستا ن > ’’ سیف اللہ گروپ نے جہانگیر ترین گروپ کو آؤٹ کروا دیا۔۔‘‘ پی ٹی آئی بھی سازشوں کا شکار ہونے لگی، شریں مزاری اور بہت سے وزراء کس سے ناراض ہوگئے؟ عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ

’’ سیف اللہ گروپ نے جہانگیر ترین گروپ کو آؤٹ کروا دیا۔۔‘‘ پی ٹی آئی بھی سازشوں کا شکار ہونے لگی، شریں مزاری اور بہت سے وزراء کس سے ناراض ہوگئے؟ عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کو باہر سے کم پارٹی اندر زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے، جہانگیرترین گروپ کو پی ٹی آئی سے سیف اللہ نیازی نے آؤٹ کیا، شیریں مزاری اور کافی وزراء سیف اللہ نیازی سے خوش نہیں ہیں۔

 انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے سیف اللہ نیازی پرانے ساتھی ہیں، سیف اللہ نیازی کے مدمقابل اگر کوئی گروپ کھڑا ہوتا ہے تو وہ سیف اللہ نیازی ہے، تحریک انصاف کے اندر سیاست میں جہانگیرترین گروپ کو اگر کسی نے آؤٹ کیا ہے تو وہ بھی سیف اللہ نیازی کا گروپ ہے، سیف اللہ کا نیازی کا گروپ پنجاب میں موجود ہے، حکومت میں لاتعداد شخصیات ایسی ہیں جن کو جہانگیرترین لے کرآئے تھے۔

پنجاب اور کے پی میں تو پیسا بانٹنے کے چیزیں سامنے آرہی ہیں، عمران خان اس سے کیسے نکلیں گے؟ سیف اللہ نیازی کے اب جہانگیر ترین کے ساتھ اچھے مراسم نہیں رہے، جہانگیرترین گروپ کے لوگ معاملات کی ذمہ داری سیف اللہ نیازی پر ڈال رہے ہیں۔ شیریں مزاری اور مزید وزراء بھی سیف اللہ نیازی سے خوش نہیں ہیں، عمران خان کو باہر سے کم جبکہ پارٹی اندر زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کے اپنے ہی لوگ ویڈیوز بنا رہے ہیں اور باہر نکال رہے ہیں۔


Top