You are here
Home > پا کستا ن > قومی اسمبلی کی نشست رکھنی ہے یا نہیں ؟ فیصل واوڈا کا متوقع فیصلہ سامنے آگیا

قومی اسمبلی کی نشست رکھنی ہے یا نہیں ؟ فیصل واوڈا کا متوقع فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باوجود سینیٹر بنایا جا رہا ہے ،اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرٹ پر سینٹ ٹکٹ دیں گے۔

سیف اللہ نیازی اور شہزاد اکبر کا کیا میرٹ ہے۔ہر پارٹی میں سینٹ کا میٹر ایک ہے جسے خوشاآمد کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے قانون کی خلاف ورزی کی۔

اس کی دوہری شہریت تھی، اب وہ قومی اسمبلی سیٹ چھوڑ رہے ہیں۔ہارون الرشید نے کہا کہ فیصل واوڈا اچھا بولتا ہے، یعنی کام نہ کرے صرف بولنا آتا ہو، یہ وازراتیں نہیں چلا سکتے انہیں صرف بولنا آتا ہے۔


Top