You are here
Home > بڑی خبر > پاکستان میں 6.4شدت کا زلزلہ! پورا ملک لرز گیا

پاکستان میں 6.4شدت کا زلزلہ! پورا ملک لرز گیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں ہونے والے زلزلے کا مرکز تاجکستان کے قریب تھا اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے 20 سے 30 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے بہت ہی شدید جھٹکے، زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے، ہر جانب اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


Top