You are here
Home > پا کستا ن > اضافے پر اضافہ! گیس کا کنکشن لینے سے پہلے سوچ لیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ، صارفین کو بھی جھٹکا لگ گیا

اضافے پر اضافہ! گیس کا کنکشن لینے سے پہلے سوچ لیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ، صارفین کو بھی جھٹکا لگ گیا

لاہور( نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے گیس میٹر کا کرایہ 20سے بڑھا کر 40روپے کردیا، لاہور ریجن کے صارفین کو میٹر کرایہ کی مد میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی مجموعی طور پر اڑسٹھ لاکھ صارفین کو گیس فراہم کر رہی ہے، جبکہ لاہور ریجن میں گیارہ لاکھ چوہتر ہزار صارفین کو گیس کی سہولت دی گئی ۔

یاد رہے کہ دو رو ز قبل ایس این جی پی ایل کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی،

فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔


Top