You are here
Home > پا کستا ن > ایکسائز حکام نے راحت فتح علی کی بیوی کی گاڑی روک لی،پھر کیا ہوا؟جان کر یقین کرنا مشکل

ایکسائز حکام نے راحت فتح علی کی بیوی کی گاڑی روک لی،پھر کیا ہوا؟جان کر یقین کرنا مشکل

لاہور(ویب ڈیسک )ایکسائز حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر معروف پاکستانی گلوکار راحت فتخ علی خان کی بیوی کی گاڑی کے کاغذات ضبط کرلئیے ۔

تفصیلات کے مطابق نداراحت ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی پر جارہی تھیں کہ وطین چوک پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم نے ناکے پر ان کو روک لیا۔کاغذات چیک کرنے پر گاڑی ایک لاکھ 32 ہزار روپے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلی جس پر ایکسائزٹیم نے گاڑی کی رجسٹریشن بک ضبط کر لی۔ ایکسائز ٹیم کی جانب سے ندا راحت کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی فوری کرنے کی ہدایت کی گئی اور انہیں وہاں سے گاڑی پر جانے دیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑی کاگزشتہ پانچ سالہ سے ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا تھا۔نداراحت کی گاڑی ایک لاکھ 32 ہزار کی ڈیفالٹر ہے۔گاڑی کے کاغذات ضبط کر لئے گئے ہیں۔بنک میں ٹوکن ٹیکس کی رقم جمع کرانے کے بعد محکمہ ایکسائز سے گاڑی کی ضبط شدہ رجسٹریشن بک واپس لی جاسکتی ہے۔


Top