You are here
Home > پا کستا ن > اعتزاز احسن کے نام کو استعمال کر کے کیا کارووائی کی اجا رہی تھی ؟ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

اعتزاز احسن کے نام کو استعمال کر کے کیا کارووائی کی اجا رہی تھی ؟ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے خصوصی طور پر شرکت کی ،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )نے کمیٹی کو بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اعتزاز احسن کے نام سے چلنے والے دو اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے ہیں ،سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، اجلاس میں ‏جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

تفصیلات کے  مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مجھے آج بتایا گیا کہ اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر چلنے والے دو جعلی اکاؤنٹس بند کئے گئے ہیں،ایف آئی اے سے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے اگلے اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دے اور ٹویٹر انتظامیہ کیساتھ بات کیجائے تاکہ اسطرح کے جعلی اکاؤنٹس کو فوری بند کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف سائبر کرائمز کرا رہا ہے، ڈسانفولیب یو ای نے بھارتی چہرے کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا،حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کیمٹی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی طرف سے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے،شہید جوانوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہداء کی قربانی کو قبول اور اعلٰی مقام عطا فرمائے،شہداء اور شہداء کے لواحقین کو سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شکست دشمن عناصر کا مقدر ہے،سخت آپریشن کے ذریعے جنوبی وزیرستان کو ان سفاک دھشتگردوں سے مکمل پاک کیا جائے،دشمن عناصر اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ملک میں امن و امان برباد کرنا چاہتے ہیں،دشمن اپنی مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے،بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف دھشتگردانہ واقعات کے لئے استعمال کر رہا ہے،حکومت پاکستان دھشتگردانہ حملوں کا معاملہ حکومت افغانستان کیساتھ اٹھایا جائے۔


Top