You are here
Home > پا کستا ن > وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد ۔۔۔!!!آتے ہی بڑی کوخوشخبری سنا دی ، اہلیان لاہور خوشی سے نہال

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد ۔۔۔!!!آتے ہی بڑی کوخوشخبری سنا دی ، اہلیان لاہور خوشی سے نہال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کے مسائل حل کرے گاا ورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی کمیٹی برائےہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں پرغور کم آمدن والوں کے لیےگھروں کیلئےآسان قرضوں کی فراہمی پر غور کیا گیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو بتایا کہ قرضوں کی فراہمی پرغور چند ہفتےمیں 8ہزارسےزائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزیراعظم نے بینکوں کے متحرک کردار اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور گورنر بینک اور چیئرمین ہاؤسنگ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ قرضوں کی فراہمی کا جائزہ لیں اور قرضوں کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں دورکی جائیں۔

اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی غور کیاگیا، والٹن ائیرپورٹ پرسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ بھی زیرغور آیا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ بڑے سرمایہ کاروں نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور مزید دو سرمایہ کار کمپنیاں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔


Top