You are here
Home > پا کستا ن > سینیٹر بننے کی خبریں! زُلفی بخاری بھی میدان میں آگئے،سینیٹ انتخابات سے قبل حقائق بیان کر دیئے

سینیٹر بننے کی خبریں! زُلفی بخاری بھی میدان میں آگئے،سینیٹ انتخابات سے قبل حقائق بیان کر دیئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا کہ میں سینیٹ انتخابات میں حکومتی جماعت کا اُمیدوار نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ بات آئی ہے، میڈیا پر بات پھیل جاتی ہے ، لیکن میں سینیٹ کے لیے نہیں جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ میرے سینیٹ میں نہ جانے کی کئی وجوہات ہیں لیکن پہلی وجہ یہ ہے کہ مجھ سے کہیں زیادہ سینئیر لوگ موجود ہیں جو سینیٹ میں جانے کے حقدار بھی ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ میں اگر سیاست میں باقاعدہ طور پر آنا چاہوں تو میں یہی چاہوں گا کہ میں ایک طریقہ کار کے تحت منتخب ہو کر سیاست میں آؤں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اگر کوئی چیز میرے سی وی میں ہو تو اُس میں یہ نہ لکھا ہو کہ یہ شخص منتخب ہو کر نہیں آیا۔

سینیٹ انتخاب میں حصہ لے لیا تو سب یہی کہیں گے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹکٹ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاندان پنجاب کی سیاست میں کافی عرصہ سے موجود ہے۔ میں جب بھی سیاست میں آیا تو باقاعدہ طور پر الیکشن لڑ کر آؤں گا۔ زلفی بخاری نے پروگرام میں سیاحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ برانڈ پاکستان گذشتہ 18 اپریل کو لانچ کیا جانا تھا لیکن پھر کورونا کی وجہ سے وہ التوا کا شکار ہو گیا، اب ہم چاہ رہے ہیں کہ برانڈ پاکستان کو رواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں لانچ کر دیں۔

کیونکہ کورونا چلتا جائے گا ، اس میں تبدیلیاں بھی آ رہی ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں برانڈ پاکستان کی لانچنگ میں مزید تاخیر نہیں کر نی چاہئیے۔


Top