You are here
Home > پا کستا ن > فضل الرحمان کوسخت سبکی کا سامنا! پیپلز پارٹی کے فیصلے نے مولانا کو ہلا کر رکھ دیا

فضل الرحمان کوسخت سبکی کا سامنا! پیپلز پارٹی کے فیصلے نے مولانا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ اور جے یو آئی (ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بیٹی شادی پرمدعو نہ کیا گیا ۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوالا پوچھا کہ آپ بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر کب کراچی جارہے ہیں جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کونسی شادی مجھے تو آصف زرداری نے شادی پر آنے کی دعوت ہی نہیں دی ۔

مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شادی میں شرکت کررہے ہیں، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مجھے دعوت نہیں دی گئی ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق کیاگیا۔

مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کی جانب سے عدم اعتماد کی تجویز پر اپنی پارٹی اور نواز شریف کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔


Top