You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف اور فضل الرحمان کو کس نے کتنا پیسہ دیا؟حافظ حسین احمد نے تفصیلات بتا دیں

نواز شریف اور فضل الرحمان کو کس نے کتنا پیسہ دیا؟حافظ حسین احمد نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے منخرف رہنماءحافظ حسین احمد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں صرف تحریک انصاف نہیں بلکہ ن لیگ اور جے یو آئی ف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف بھی خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف اس لیے احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح سب کو دبا کر صرف پی ٹی آئی کے کیس کو اچھالاجائے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے سعودی عرب ، اسامہ بن لادن اور شیخ صواف جبکہ مولانا فضل الرحمان نے لیبیا کے سابق سربراہ معمر قڈافی اور عراق کے صدر صدام حسین سے بھر پور امداد لی تھی، اب الیکشن کمیشن کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے، پی ڈی ایم میں جتنی بھی جماعتیں ہیں الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ انکے بھی کوائف حاصل کرے، الیکن کمیشن صرف پی ٹی آئی کے کیس میں چھ سال ضائع کر چکا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کیس کی تحقیقات کرنے میں نہیں معلوم کتنا وقت لے گا۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اگر تمام جماعتوں کو فارن فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش کر لیا جاتا تو پھر ان کی جرات نہیں ہونی تھی کہ الیکشن کمیشن کے سامنے جا کر احتجاج کرتے پھرتے، اگر فنڈنگ لیکس کے سارے حقائق سامنے آگئے تو پھر لوگ پانامہ لیکس کو بھی بھول جائیں گے۔


Top