You are here
Home > پا کستا ن > فردوس شمیم نقوی کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا! وفاق میں کونسا عہدہ دیا جارہا ہے؟ بڑی خبر

فردوس شمیم نقوی کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا! وفاق میں کونسا عہدہ دیا جارہا ہے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے رہنماء اور رُکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا گیاہے، بلال غفار سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ہونگے۔فیصلہ ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں سونپی جانے کا امکان ہے، اٹھارہ جنوری کو فردوس شمیم نقوی اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کروائیں گے اور اس کے بعد انہیں وفاق میں اہم ذمہ داریان سونپ دی جائے گی۔

فردوس شمیم نقوی کے مستعفی ہونے کے بعد حلیم عاد شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ بلال غفار سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ہونگے


Top