You are here
Home > پا کستا ن > الیکشن کمیشن نے حکومت کی مخالفت کر دی، حیران کُن صورتحال پیدا

الیکشن کمیشن نے حکومت کی مخالفت کر دی، حیران کُن صورتحال پیدا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی ہے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں، آرٹیکل 226 واضح ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہونگے۔

آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے، آئین میں کل 15 انتخابات کا ذکر ہے اور اس میں صرف وزیراعلی اور وزیراعظم کے انتخابات کو ہی اوپن کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا کہ انڈین آئین میں سیکرٹ بیلٹ کا ذکر موجود نہیں اور بھارتی عدالتوں نے انڈین آئین میں سیکرٹ بیلٹ کے ذکر موجود نہ ہونے پر انحصار کیا ہے۔


Top