You are here
Home > پا کستا ن > گیس بحران شدت اختیار کر گیا! پنجاب کے حوالے سے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

گیس بحران شدت اختیار کر گیا! پنجاب کے حوالے سے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب بھر میں گیس کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹری کو 24 گھنٹے کے لیے گیس کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے سوئی نادرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد کو دیکھتے ہوئے گھریلو صارفین کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے، صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی نادرن گیس کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی معمول کے مطابق دی جاتی رہے گی۔


Top