خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو بھی پھنسوا دیا! ایسا کام ہوگیا کہ خاتون رہنماء پریشان ہوگئیں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں رقم منتقلی، نیب خواجہ آصف کے قریبی ساتھی ارشد وڑائچ اور کشمالہ طارق کے درمیان رقم کی منتقلی پر حرکت میں آگیا ہے، اس حوالے سے نیب نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے بعد خاتون رہنماء کشمالہ طارق کو نیب طلب کیے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے 2015 میں کشمالہ طارق کو 12 کروڑ روپے تین ٹرانزیکشن کے ذریعے ادا کیے گئے تھے، یہ ٹرانزیکشن خواجہ آصف کے قریبی ساتھی ارشد وڑائچ کی جانب سے کی گئی ۔

کشمالہ طارق کی جانب سے 8 کروڑ روپے 2015 اور 2016ء کے درمیان نکلوائے گئے، جس کے بعد نیب یہ تحقیقات کر رہا ہے کہ کیا یہ پیسہ ارشد وڑائچ کی جانب سے کشمالہ طارق کو اس لیے ادا کیے گئے کیونکہ انہیں خواجہ آصف نے کہا تھا؟ اگر تحقیقات میں یہ بات سامنے آتی ہے تو پھر نیب کی جانب سے ارشد وڑائچ اور کشمالہ طارق کو بھی شامل تفتیش کر لیا جائے گا۔