’’ اگر مولانا فضل الرحمان راولپنڈی آئے تو پاک فوج۔۔۔۔‘‘ میجر جنرل بابر افتخار کا بڑا اعلان، پی ڈی ایم کو دوٹوک پیغام دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ، اگر وہ پنڈی آئے تو انہیں چائے پلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر انکے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو وہ دو لانگ مارچ کر سکتے ہیں یا تو پی ڈی ایم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی یا پھر راولپنڈی کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا اور وہاں دھرنا دیا جائے گا.

اس کے بارے میں پاک فوج کی کیا حکمت عملی ہے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اگروہ پنڈی آنا چاہتے ہیں توان کوچائے پانی پلائیں گے،پنڈی آنے کی وجہ نہیں بنتی، اگروہ پنڈی آنا چاہتے ہیں توانکوچائے پانی پلائیں گےاور کیا کہہ سکتا ہوں میں۔

قبل ازیں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ باڑلگانے میں بھی قربانیاں دی گئیں،کسی کی مجال نہیں کہ باڑ کواکھاڑسکے،الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہوتو جواب دیا جائے، پوری فوج کا مورال بلند ہے،فوج اپنا کام کررہی ہے،قربانیاں دے رہی ہے،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پاکستانی میڈیا نےبھارتی پروپیگنڈےکوبےنقاب کیا، پچھلے ایک سال میں کورونا وبا کا بطور قوم متحد ہوکر مقابلہ کیا۔