You are here
Home > پا کستا ن > چین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ۔۔۔۔۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا زبردست بیان سامنے آگیا

چین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ۔۔۔۔۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا زبردست بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے کیونکہ یہ پاکستان اور خطے کی قسمت بدل دینے والا منصوبہ ہے ۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ یقینی طور پر علاقائی

رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گاوہ منگل کو ویبنار سے خطاب کر رہے تھے ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وبا کے دوران چین واحد ملک ہے جس کی معاشی کارکردگی بہتر ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین کورونا وائرس کی وبا سے پہلے سے ہی دنیا کے ساتھ خوشحالی بانٹنے کی سوچ لے کر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔


Top