You are here
Home > پا کستا ن > خان صاحب !!!یہ عادت آپ سے وزیر اعظم کی کرسی چھین لے گی ۔۔۔ عمران خا ن کے خوفناک مستقل کی پیشگوئی کرتے ہوئےشاندار مشورہ دے دیا گیا

خان صاحب !!!یہ عادت آپ سے وزیر اعظم کی کرسی چھین لے گی ۔۔۔ عمران خا ن کے خوفناک مستقل کی پیشگوئی کرتے ہوئےشاندار مشورہ دے دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کےصدراورسابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نےحکومت کوخبردارکرتےہوئےکہا ہے کہ آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو،لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،وزیراعظم ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے، اب ان کا صرف دھمکیوں پر گزارا ہے،عمران خان کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا؟ ہم نے تو اس سے استعفیٰ لیا، آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو، لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا۔

قمر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں ،وزیراعظم عمران خان ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے، اب ان کا صرف دھمکیوں پر گزارا ہے، عوام نکل آئے ہیں جعلی دھمکیاں اور بدتمیزیاں اب ان کو بچا نہیں سکتیں۔

قمر زمان کائرہ کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔


Top