کراچی (ویب ڈیسک) سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ “سابق وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو “ارتغرل” کی طرح اُردو زبان میں۔۔۔آج سہ پہر چار بجے، اے آر وائی نیوز پر “۔
سابق وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو “ارتغرل” کی طرح اُردو زبان میں۔۔۔ 😇
آج سہ پہر چار بجے، اے آر وائی نیوز پر #ARYNews #IshaqDar #UrduInterview pic.twitter.com/dC7v9zGcsH— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) December 2, 2020
اقرار الحسن کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں تبصرے کیے۔ عبدالسلام نامی صارف نے لکھا کہ ” زلالت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے”۔ ڈاکٹر ایس اے خان نے لکھا کہ ” ہمت ہے تو پورا انٹرویو چلا دینا”۔ محمد فیصل الطاف نامی صارف نے کہا ” پٹواریوں ہو جاؤ تیار، رات انگریزی میں کتے والی ہوئی آج اُردو میں ہوگی”۔