بریکنگ نیوز: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے افسوسناک خبر آ گئی

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان ہائی کمشین کے 10 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار ہوگئے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 10 سے زائد اہلکار کورونا کا شکارہوگئے ہیں۔ متاثرہ افرادمیں افسران اورماتحت عملہ شامل ہے۔ کوروناٹیسٹ مثبت آنےپرمتاثرہ افرادکوقرنطینہ کردیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے جس کے پاکستان میں اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ حال ہی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورثمر ہارون بلوچ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے خود کو آئسولیٹ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں دوہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔