ہم صرف اس ملک کا ترقیاتی ماڈل اپنانا چاہتے ہیں جو کہ۔۔۔ عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے چین کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی ماڈل نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا اور پاکستان بھی اس کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان سے چین کے وزیر دفاع و اسٹیٹ قونصلر جنرل وے فینگے

نے ملاقات کی۔جنرل وے فینگے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں اور ان کے دورے کا مقصد پاک ۔ چین تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینا ہے۔وزیر اعظم نے ان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کورونا وائرس وبا کے دوران باقاعدہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور تبادلوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد اور مشترکہ نظریات پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔