میں بی بی کاوعدہ نبھانےآئی ہوں۔۔۔!!!آصفہ بھٹو کا ملتان جلسے سے خطاب ،بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی گئی

ملتان(ویب ڈیسک) آصفہ بھٹوزرداری نے پی ڈی ایم جلسےسےخطاب کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرا بھائی کورونا کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کے پاس نہیں آ سکا اور اس نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے ۔ ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں پورے ملتان کو پیپلزپارٹی کےیوم تاسیس پرمبارک بادپیش کرتی ہوں۔

سلیکٹڈکےظلم جبرکےباوجودعوام کے جمع ہونےپر میں پورے ملتان کی شکرگزارہوں ۔ عوام نےفیصلہ دےدیاہےسلیکٹڈ کوجانا ہوگا۔ شہیدبھٹونے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی اور امید کرتی ہوں آپ ان کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نےعوامی حاکمیت کی جدوجہد جاری رکھی۔ میں ایسےوقت میں آپکےدرمیان آئی ہوں جب بلاول بھٹوکورونامیں مبتلاہیں۔ میں آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ نےایم آرڈی کی تحریک میں جمہوریت کا ساتھ دیا اور آپ نےدخترمشرق بےنظیربھٹو کی جدوجہد میں ان کاساتھ دیا اور مجھےیقین اورامید ہےآپ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سےبلاول بھٹوکا ساتھ دینگے۔ ان کا جلسے سے خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ عوام کوسلیکٹڈ حکومت سےبچائیں گے۔ حکومت کولگتا ہےہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے، تویہ ان کی بھول ہے