میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم ، پاکستان کے سینئر سیاستدان میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میر ظفر اللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے کے بعد اسلام آباد کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آج جانبر نہ ہو سکے اور کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں۔

میر ظفر اللہ جمالی کو کچھ عرصہ قبل کورونا بھی ہوا تھا تاہم علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوگئے تھے ۔